سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے سوات میں رجسٹریشن کا سلسلہ تین ماہ چلنے کے بعد ختم ہوگیا۔ سوات میں 51984افراد نے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے رجسٹریشن کی ۔ سوات میں 22اکتوبر2018ء کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے رجسٹریشن کا افتتاح کیا تھا۔ رجسٹریشن کے لئے دو ماہ کا وقت دیا گیا تھا جس کو بعد میں ایک ماہ کی توسیع دی گئی۔ نادرا کے موبائل وین نے فٹ بال سٹیڈیم مینگورہ میں اس سکیم کے لئے رجسٹریشن کی جس کو تین ماہ مکمل ہونے کے بعد بند کردیا گیا۔ نادرا کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے دس شہروں میں جاری اس سکیم میں پانچ لاکھ تک افراد نے رجسٹریشن کی ہے۔
Swat
