Swat

معاشرتی امن پولیس اور عوام کے مابین تعلقات سے ممکن ہے، جہانزیب نفیس ایڈووکیٹ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  پبلک سیفٹی کمیشن سوات کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے پُرامن اور اصلاحی معاشرہ کے قیام کے لیے پولیس اور عوام کے مابین خوشگوار تعلقات اور جذبہ تعاؤن کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وہ سیدو شریف میں کمیشن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر شہریوں کی جانب سے پولیس کے خلاف متعدد شکایات پر فریقین کا مؤقف سنا گیا اور اس کی روشنی میں ضروری فیصلے کئے گئے۔ جہانزیب نفیس نے شکایات کنندگان اور متعلقہ پولیس افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ قوم کے خوشحال مستقبل اور پُرامن معاشرہ کی تشکیل کے لیے کھلے دل کے ساتھ ایک دوسرے سے تعاؤن کریں اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح مہذب و منظم قوم ہونے کا ثبوت دیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔