Swat

چار دن سے جاری برف باری سے بالائی علاقوں کی سڑکیں بند

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات میں چار روز سے جاری برف باری سے بالائی علاقوں کی اکثر سڑکیں بند ہوگئیں۔ منگل کو بھی چوتھے روزسوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ برف باری کی وجہ سے بحرین ، کالام روڈ دو مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند ہوگیا۔ اتروڑ ، مٹلتان سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ بارش و برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بدھ سے بارش و برف باری کا سلسلہ رُکنے کا امکان ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔