Swat

کبل، پاک فوج کے زیراہتمام تقریب، میجر جنرل خالد سعید مہمانِ خصوصی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   پاک فوج کے زیراہتمام کبل میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جی او سی آرمی ڈویژن ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جب کہ کمانڈر کانجو بریگیڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر میجر جنرل خالد سعید نے اپنے مختصر خطاب میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کرنے اور لازوال قربانیاں پیش کرنے پر سوات کے غیور عوام کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کا فرض ہر قیمت پر پورا کرے گی۔وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔