Swat

تاریخی چناروں کو ہاتھ لگایا گیا، تو دما دم مست قلندر ہوگا، سول سوسائٹی سوات

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کی سول سو سائٹی نے کمشنر آفس کے کمپاؤنڈ میں 26 چنار کے تناور درختوں کی کٹائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ سول سو سائٹی کے مطابق یہ درخت اس کمپاؤنڈ میں والئی سوات نے لگائے تھے۔اب محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ان تناور درختوں کو کاٹا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنار کے درخت کی اوسط عمر دو سو سال ہے۔ان درختوں کو سو سال بھی پورے نہیں ہوئے۔ ان درختوں کے کاٹنے سے علاقہ کی خوبصورتی مانند اور ماحول پر اثر پڑے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ محکمۂ جنگلات نے اس سے پہلے بھی سیدو شریف روڈ پر تناور درختوں کو کاٹا تھا جس کے خلاف سول سو سائٹی نے احتجاج کیا تھا۔ اگر اب والئی سوات دور کے چنار کے تناور درختوں کو کاٹا گیا، تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا یا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔