سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) بہترین سماجی خدمات پر سوات کے نوجوان شاعر ریاض احمد حیران کو گولڈ میڈل سے نواز ا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ، ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید وزیر اور اے ڈی انفارمیشن سوات غلا م حسین غازی نے کمشنر آفس میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کے دوران ریاض احمد حیران کو یہ گولڈ میڈل پہنایا ۔یاد رہے کہ ریاض احمد حیران نے سوات پولیس کے تعاؤن سے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے فعال مرکز قائم کیا ہے اور قلیل مدت میں ناکافی وسائل کے باوجود ناقابل یقین کامیابیاں حاصل کی ہے۔
