سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں جمعرات کو ایک بار پھر میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ۔ گذشتہ روز پانچ روز تک بارش و برف باری کا چلنے والا سلسلہ تھم گیا تھا۔ جس کے بعد جمعرات کو پھر بارش و برف باری ہوئی جس کی وجہ سے وادی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج جمعہ سے سوات میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے ۔
Swat
