سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) اسریت کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بند ہونے والی کالام سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔ گذشتہ روز برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی تھی، جس سے انتظامیہ نے ہفتہ کے روز برف ہٹا کر ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔ انتظامیہ کے مطابق بالائی علاقوں میں بند سڑکوں کو کھولنے کا کام بھی جاری ہے ۔
Swat
