Swat

پانڑ، فضل حکیم نے گرلز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کردیا

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں نادار لڑکیوں کی سلائی و کڑھائی، ٹیلرنگ، بیوٹی پالر اور کمپیوٹر ٹریننگ کے حامل ہنی گرلز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کیا، جہاں داخلہ سے لے کر ایک اور دو سالہ ڈپلومہ تک ان لڑکیوں کی تمام تعلیم بالکل مفت ہو گی۔ مہمانِ خصوصی فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب میں نجی و سرکاری سطح پر لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے زیادہ سے زیادہ اداروں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بالخصوص یہاں کی لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی سطح پر منوایا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔