Swat

عزیز اللہ گران کا ہسپتالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے سوات سے ایم پی اے عزیز اللہ گران نے سوات کے دونوں بڑے تدریسی ہسپتالوں میں قبضہ مافیا کے خلاف میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔ عزیز اللہ گران کے مطابق لیبر روم کے انچارج کو دوبارہ مریضوں پر مسلط کرنے کے خلاف وہ آواز اٹھائیں گے ۔ لیبرروم میں پیدا ہونے والے بچوں کو تبدیل کرنے کے واقعات کا بھی ایم پی اے نے نوٹس لے لیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کو مختلف وارڈوں میں تعینات کرنے اوردیگرغیرقانونی اقدامات میں ملوث افرد کو وہ بے نقاب کریں گے ۔تحریک انصاف کی حکومت کی بدنامی کاسبب بنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزیراعلیٰ سے رابطہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ گائنی وارڈ میں گالوچ کی خاتون کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کو دبانے والوں کومنظرعام پرلانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔