Swat

سوات، گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں گیس لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔ تبدیلی سرکار کے تمام دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے۔ 20 گھنٹے گیس کی لوڈشیڈنگ کے بعد اب گھنٹوں گھنٹوں بجلی بھی غائب رہنے لگی ہے جس کے باعث کاروبارِ زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔ جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ سوات کے مرکزی شہرمینگورہ کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کے باوجود صبح پانچ بجے سے رات بارہ بجے تک گیس غائب رہتی ہے، جس کے باعث چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔ شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی تیاری میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اب گیس کے بعد تبدیلی سرکاری نے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی ہے۔ گھنٹوں گھنٹوں اب بجلی بھی غائب ہونے لگی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کارو بارِزندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں کاکہناہے کہ تبدیلی سرکار کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ ایک طرف برف باری کی وجہ سے سخت سردی ہے، جب کہ دوسری طرف گیس اور بجلی کا نام ونشان تک نہیں، لیکن دوسری جانب قیمتوں میں ہوشر بااضافہ کردیا گیا ہے جس کے وجہ سے صارفین کے اوسان خطاہوگئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں