سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ہمارے صحافی ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران کے میڈیا سے بھی بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میڈیا کے نمائندے اگر ذاتی مفادات کی بجائے ملک کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھ کر صحافت کے اصولوں کے مطابق رپورٹنگ کریں تو قومی ترقی و خوشحالی کا سفر تیز ہونے کے علاوہ کافی سارے معاشرتی مسائل ازخود حل ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی اور سوات پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری فضل خالق خان نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’د سوات رنگونہ‘‘ میں بحیثیت مہمان اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک عظیم پیشہ ہے اور اس شعبہ سے منسلک صحافی فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھائیں اور عوام کے اجتماعی مسائل کی بہتر عکاسی کرکے حکمرانوں تک پہنچائیں ،تو اس کے حل کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات اٹھائے جاسکیں گے۔
