Swat

حلال فوڈ اتھارٹی سوات کی کارروائی، 800 کلو چورن ضبط

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات کی طرف سے عوام کو خوردونوش کی معیاری اور حلال اشیا کی فراہمی کیلئے نگرانی اور جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم کو موصول شدہ خفیہ اطلاع پر اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس، فوڈ سیفٹی افسران شہاب خان اور شکیل خان کی سرکردگی میں تاج چوک منگورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 800 کلو مضر صحت چورن اور چھالیہ ضبط کرکے دکان کو سیل کردیا۔ ٹیم نے تاجر اور دکاندار برادری کو خبردار کیا کہ بازار، مارکیٹ اور تعلیمی اداروں کے قریب حرام اور ناقص اشیاکی فروخت کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں