Swat

سوات پولیس کی کارروائی، تین من چرس ، دو کلو افیون برآمد، ملزم گرفتار

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر منشیات کی بھاری مقدار سوات پہنچانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 من چرس اور دو کلو افیون برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ محکمۂ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق آر پی او محمد سعید وزیر کو اطلاع ملی تھی کہ لنڈیکوتل سے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کیا جا رہا ہے جس پرمٹہ پولیس کی ٹیم نے بریم پل پر ایک ڈبل کیبن گاڑی کو روکا۔اس کے خفیہ خانوں سے تین من چرس اور دو کلو افیون برآمد کرکے ملزم خالد علی کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں