سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) امن جرگہ نے تمام سودخوروں، انڈرپلے کاروباریوں اور آئس نشہ فروخت کرنے والوں کی تفصیلات اکھٹا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ حکومت سے فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ مزید خاموشی اختیار کی تو صوبے کی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا امن جرگہ کے اجلاس سے صوبائی چیئرمین سید کمال شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امن جرگہ سوات کے صدر ملک غلام علی، ترجمان رحمت دین صدیقی، ذاکر کالام خان اور دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سودی کاروبار کرنے والوں، انڈرپلے کاروبار کرنے والوں اور آئس نشہ بیچنے والوں کی لسٹیں تیار کریں گے اور انتظامیہ کو ان پر ہاتھ ڈالنے کا مطالبہ کریں گے۔
Swat
