Swat

سیدوشریف اسپتال، برن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے سیدوشریف اسپتال میں برن سنٹر کا افتتاح کردیاگیا۔ برن سنٹرفوری طور پر سنٹرل ہسپتال کے بیسمنٹ میں چار بستروں کے یونٹ کے طور پر شروع کردیا گیا، جہاں پلاسٹک سرجن سمیت تمام عملہ مہیا کردیا گیا ہے۔یہاں 50 فیصد تک جلنے والے زخمیوں کا پورا علاج کیا جاسکے گا جبکہ اس سے زیادہ جلنے والوں کی فوری فرسٹ ایڈ کرکے ان کی زندگی بچانے اور پشاورکے بڑے ہسپتالوں میں ریفر کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح ایم پی اے فضل حکیم خان نے کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ برن سنٹر پورے ملاکنڈ میں آتشزدگی سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے پہلی بڑی کاوش ہے، جس کے فوری بعد سیدو گروپ ہسپتال میں 50 بستروں کے جدید برن یونٹ کا پی سی ون بھی تیار کیا جارہا ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس نو تعمیر شدہ برن یونٹ میں ستر تا اسی فیصد تک جلنے والے تمام زخمیوں کا مکمل علاج کرانے اور قیمتی انسانی زندگیاں بچانے کیلئے تمام تر سہولیات مہیا ہوں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں