Swat

سوات، بارش اور بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری جاری

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا ۔شہری علاقوں میں بھی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ وادئی کالام ،ملم جبہ، میاندم اور شانگلہ ٹاپ سمیت بالائی علاقوں میں دوسرے روز بھی برف باری کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شد ت میں اضافہ ہوا ہے۔ وادئی کالام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی 7 جبکہ وادئی کالام میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ بالائی علاقوں میں برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔