Swat

سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کابینہ کا فضل حکیم کے ساتھ ملاقات

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم کے ساتھ ملاقات میں ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیوکونسل کے ممبر اور سینئر صحافی سید شہاب الدین نے الیکٹرانک میڈیاکے حوالے سے صحافیوں کودرپیش مسائل سے فضل حکیم کو آگاہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر نیازاحمدخان نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے بنیادی مقاصدپر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پرایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ آج کا دور ہی الیکٹرانک میڈیاکاہے۔الیکٹرانک میڈیا قومی و مقامی مسائل کی نشان دہی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم مثبت صحافت کی قدر کرتے ہیں اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں