سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) آر پی او ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر کی ہدایت پر ڈویژن کے چھ اضلاع میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی آپریشن کیا، جس کے دوران سوات، شانگلہ، بونیر، دیر اپر، دیر لوئر اور چترال میں مقامی پولیس نے 66 مفرور ملزمان، 770 مشتبہ افرادکو گرفتار کرکے ان سے 12 ایس ایم جی، 8 رائفل، 106 پستول، شارٹ گن 37 ، 1311 کارتوس، 194 کلوگرام چرس،0.415 گرام آئس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
Swat
