Swat

ملم جبہ،سالانہ سہ روزہ اسکی گالا اور برفانی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)  نو ہزار دو سو فٹ بلندی پر واقع سوات کے سیاحتی علاقہ ملم جبہ میں سالانہ سہ روزہ اسکی گالا اور برفانی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز چار ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا جن میں ملم جبہ، ڈی پی او، ڈی سی اور سیمسن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سال اسکی گالہ میں مقامی بچوں کے درمیان اسکی کے خصوصی مقابلے ہوں گے۔ پہلے روز کھلاڑیوں نے سلالم اور جائنٹ سلالم کے مقابلوں میں حصہ لیا۔ آج جمعہ سے اسکی کے علاوہ اسنو ٹیوبنگ اور برفانی کھیلوں کے دیگر مقابلے بھی ہوں گے۔ انتظامیہ کے مطابق سالانہ اسکی گالہ کا مقصد علاقہ میں اسکی کے کھیل اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔