سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سکول اساتذہ اور ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ مصائب سے محفوظ ماحول ہی طلبہ کے لئے وقت کی اشد ضرورت ہے۔ شمالی علاقہ جات بہ شمول سوات مختلف آفات کی زد میں رہتے ہیں، جہاں آفات کے خطرات میں کمی کی تربیت نہ صرف تعلیمی اداروں میں ہونی چاہئے بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو یہ دینی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کی شورش اور سیلاب میں تباہ شدہ 78 سکو ل جن کو بعد میں یو ایس ایڈ نے تعمیر کیا، کے اساتذہ کے سہ روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر کیا۔ تربیتی کورس محفوظ سکولوں اور آفات کے خطرات میں کمی لانے کے عنوان سے کیا گیاجو سرحد رورل سپورٹ پروگرام یونیسف کے مالی امداد سے سوات میں منعقد کروارہا ہے۔ تربیت میں سرکاری سکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔ ایس آرایس پی کے دلدار احمد، بہادر علی، وقاص خان کے علاوہ ریسکیو 1122 کے عنایت اللہ اور وقار خان نے بھی تربیت دی۔ انسرکٹرز نے کہا کہ ایک فرد کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔ اس لئے معاشرے کے ہر فرد کو آفات و حادثات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔
Swat
