سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق چھت گرنے سے 26 سالہ طاہر عمر ملبے تلے دب گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔
