سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف ایک مقدمہ میں عدالت نے محکمہ سوئی گیس (ایس این جی پی ایل) کو بیس لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ تحفظِ صارفینِ عدالت ملاکنڈ ڈویژن کے سیشن جج زمرد شاہ نے مختصر فیصلہ میں محکمہ کو جرمانہ کی سزا سنادی۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ یونین کونسل سیدو شریف کے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی جانب سے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ اعلیٰ عدالتوں کے حکم کے باوجود سوات میں بائیس گھنٹے تک گیس کی لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جمعہ کو عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
Swat
