Swat

مینگورہ، بجلی کی طویل بریک ڈاؤن سے کاروبارِ زندگی معطل

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن سے کاروبار زندگی معطل رہا۔ اکثر علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی ممکن نہ ہو سکی۔ پیر کی صبح پیسکو سوات نے بغیر کسی اطلاع کے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند کی جو چھے گھنٹے بعد سہ پہر تین بجے بحال کردی گئی۔ بجلی کی طویل بندش سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سلسلے میں جب پیسکو کے دفتر سے رابطہ کیا گیا، تو وہاں موجود اہلکار کا کہنا تھا کہ ضروری مرمتی کام کی وجہ سے بجلی کو بند کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں