Swat

تحفظ صارفین عدالت نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تحفظ صارفین نے محکمہ سوئی گیس کے خلاف تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ ڈاکٹر خالد محمود خالد نے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ تفصیلی فیصلہ میں عدالت نے محکمہ سوئی گیس (SNGPL) کو خیبر پختونخوا ایکٹ1997ء سیکشن 16کے تحت قصور وار قرار دے کر بیس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جس میں 10 لاکھ روپے بطور (areas) لینڈر یونیو وصو ل کیا جائے گا۔ فاضل عدالت نے محکمہ گیس کو مذکورہ ایکٹ کے سیکشن15کے تحت باقی دس لاکھ روپے درخواست گزار اور دوسرے متاثرہ صارفین لوڈشیڈنگ کو مساوی حصہ پر ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔ عدالت نے فیصلہ ہذا کی کاپی مع وارنٹ ڈپٹی کمشنر؍ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو سوات کو برائے وصولی جرمانہ بمطابق سول پراسس ڈیفالٹر محکمہ سوئی گیس کے منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد سے وصولی کا بھی حکم دیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔