سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سابق وزیر اعلیٰ اور اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ایک مشترکہ اجلاس سے ہی حکومت خوف زدہ ہے، جو حکومت کھڑی ہی نہیں اس کو گرانے کی کیا ضرورت ہے۔ دورۂ سوات کے موقع پر مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیم خان کی گرفتاری کے بعد اب پی ٹی آئی نیب کے خلاف ہوگئی ہے۔ نیب قوانین کا از سر نو جائزہ لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔ قرض لینے پر خودکشی کو ترجیح دینے والا شخص پاکستان کا پہلا وزیر اعظم ہے جو قرض کے لئے خود جاتا ہے اور قرض کو پیکیج قرار دے کر جشن مناتا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے غریب آدمی کی زندگی مشکل سے مشکل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو شامل کئے بغیر مذاکرات بے نتیجہ ہوں گے۔ غیر مستحکم افغانستان سے پاکستان بھی غیر مستحکم ہوگا ۔
Swat
