Swat

ریاستِ مدینہ والوں نے زیارتِ مدینہ کو مشکل بنا دیا، مولانا عبدالغفور حیدری

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے زیارت مدینہ کو مشکل بنا دیا۔ اسلامی قوانین کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔ اسلام کے نام پر قائم ہونے والے ملک میں آج اسلام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ یہودی لابی سے وابستہ لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے۔ توہینِ رسالتؐ قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی، تو اسلام آباد کاگھیراؤ کریں گے۔ آسیہ ملعونہ نے توہینِ رسالت کی ہے۔ 17 فروری مردان ملین مارچ حکمرانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مردان میں 17 فروری کو ملین مارچ کی تیاری کے حوالے سے مینگورہ لنڈیکس میں معارف القرآن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد قاسم، ناظم انتخابات صوبہ خیبر پختونخوا مولانا راشد محمود اور جے یو آئی سوات کے سابق امیر مولانا حجت اللہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں