سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے شہید صحافی موسیٰ خان خیل کی دسویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ ان کی برسی کے موقع پر سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے خپل کور میں تقریب کا اہتمام کیا جس سے خطاب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر، ایم پی اے فضل حکیم خان تحصیل ناظم اکرام خان، فضل الرحمان نونو، شیرین زادہ، عیسیٰ خان خیل، نیاز احمد خان اور سعید الرحمان نے کہا کہ سوات میں امن وامان کے قیام میں فورسز اور عام لوگوں کی قربانیوں کی طرح صحافیوں نے بھی اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔ 18فروری2009کو موسیٰ خان خیل کو رپورٹنگ کے دوران مٹہ سے اغوا کرکے سین پوڑہ میں شہید کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ شہدا سوات کی قربانیوں کی وجہ سے آج سوات میں مثالی امن قائم ہے اور رہے گا۔ تقریب کے اختتام پر موسیٰ خان خیل اور شہدا سوات کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی۔
Swat
