Swat

ڈاکٹر دیدار یوسف زے کے شعری مجموعہ شوکانڑے کی تقریب رونمائی

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   ڈسٹ آن بُک اور کاروان د نوی کُل کے اشتراک سے ڈاکٹر دیدار یوسف زے کی کتاب ’’شوکانڑے‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی۔ علی نعمان اور علی خان امید کی نظامت میں تقریب کے مہمان خصوصی معروف پشتو شاعر اقبال شاکر تھے، صدارت فیض الوہاب فیضؔ نے کی۔ اس موقع پر شعرا و ادبا نے ڈاکٹر دیدار یوسف زے کے فن اور فکر کا جائزہ لیا۔ تقریب میں سوات کے چوٹی کے شعرا حنیف قیس، عثمان اولس یار، پروفیسر عطاء الرحمان عطا، ہمایون مسعود، ظفر علی ناز، ڈاکٹر ہمدرد یوسف زے، نیازک خان، سیراج الدین سیراج وغیرہ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنا کلام بھی سنایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔