Swat

امانکوٹ، گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ کے محلہ عجب خان امانکوٹ میں کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ مسماۃ(ش) اپنے کمرے میں سورہی تھیں کہ واش روم میں لگے گیزر سے گیس کی لیکج کی وجہ وہ بے ہوش ہوگئی۔ ان کے شوہر محمد امین جب کمرے کے اندر داخل ہوئے، تو گیس بھر جانے کی وجہ سے وہ بھی بے ہوش ہوگئے اور بعد میں دونوں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ دونوں کی نمازِ جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی جن کو بعد میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔