سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات پولیس نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن میں 20 اشتہاری ملزمان اور 109 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او سوار کی خصوصی ہدایت پر مختلف پولیس تھانوں کے اہلکاروں نے اس آپریشن میں حصہ لیا، جس کے دوران 153 کلوگرام چرس، 3 کلوگرام ہیروین، 40گرام آئس، 16 بندوق، 40 پستول برآمد کرکے 129 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔
