Swat

چارباغ، سابق دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   تحصیل چارباغ کے علاقہ منگولتان میں سابق دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق مسماۃ (ر) کی شادی انور سے ہوئی تھی جن کے دو بچے ہیں اور خاتون اور شوہر کے درمیان تنسیخِ نکاح ہوچکا ہے۔ اب بچوں کی حوالگی کے لیے مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے کہ گذشتہ روز خاتون رشتہ داروں کے گھر آئی تھی، جہاں سابق دیور نے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ خاتون کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے فرار ہونے والے ملزم سیف الدین کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔