Swat

کبل، 18 سالہ نوجوان کے ہاتھوں باپ قتل

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں 18 سالہ نوجوان نے اپنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او کبل اقبال نسیم کے مطابق ملزم قیصر علی کو والد نے والدہ کے ساتھ گھر سے نکال دیا تھا اور وہ چچا کے گھر میں رہ رہے تھے۔ جمعرات کو والد نثار علی نے بھائی کے گھر جاکر اپنے بیٹے قیصر پرقینچی سے وار کرکے زخمی کردیا جس پر بیٹے نے پستول سے اپنے والد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔