سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات میں آل ایڈمنسٹریٹوآفیسرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔ محبوب الرحمان صدر اور ارشد علی خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں یونیورسٹی آف سوات آل ایڈمنسٹریٹو آفیسرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس میں متفقہ طور پر محبوب الرحمان صدر، محمد اصلاح الدین وائس صدر، جنرل سیکرٹری ارشد علی خان، جائنٹ سیکرٹری صغیراحمد، فنانس سیکرٹری امتیاز علی جبکہ پریس سیکرٹری اقبال روان چن لیے گئے۔
Swat
