Swat

ملکی دفاع اورتحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے، انجینئر امیر مقام

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اورتحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے۔ پاکستان کے خلاف کھلم کھلا جارحیت نے پوری قوم کے جذبات کو للکاراہے ۔ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ ملکی بقا کی خاطر پاکستان کی سیاسی قیادت ایک ہی پیج پر ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، جو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے ایک ایسی قوم کی غیرت کو للکارا ہے ، جو ملکی دفاع کی خاطر ہرقربانی دینے کیلئے تیارہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں الیکشن کاسیزن ہے۔ اس لئے مودی جنگی جنونیت کاشکارہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ائیرفورس نے بھارتی طیارہ کومارگراکر دفاعی پوزیشن کے حوالے سے جھلک دکھائی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں