سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سول ڈیفنس سوات کے دفتر گل کدہ سیدو شریف میں ایڈیشنل چیف وارڈن تنظیم شہری دفاع نذیر محمد کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بھارتی جارحیت اور جنگ کی دھمکیوں کے پیش نظر تنظیم کے رضاکاروں کو فعال بنانے کے علاوہ جمعہ یکم مارچ 2019 ء کو عالمی یوم شہری دفاع منانے کے انتظامات کو آخری شکل دی۔اجلاس میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کے احکامات کے مطابق رضاکاروں کی فعالیت اور تنظیم شہری دفاع کو ہر قسم کی ایمرجنسی کیلئے تیار رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیا کہ تنظیم شہری دفاع کے تمام رضاکار شہریوں کی مدد اور خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
