سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان 2019ء کے سپر وائزری سٹاف کے انتخاب کیلئے سنٹرل ڈرا کل بروز ہفتہ دوپہر دو بجے سوات تعلیمی بورڈ میں ہوگا، جس میں بونیر اور شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرین کے علاوہ سیکر ٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا ، تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین ، بورڈز کے پروگرامرزا ور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی شریک ہوں گے۔ سنٹرل ڈرا کا مقصد شفاف اور ہر قسم کی مداخلت سے پاک ہونا ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔
