سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے سینئر صحافی اور مشرق ٹی وی کے بیوروچیف نیازاحمدخان نے پاکستان بھر کے ڈیٹاجرنلزم تحقیقاتی سٹوری میں پہلا انعام حاصل کرلیا۔ معروف صحافی حامد میر نے ایوارڈ اور تعریفی سند دیا۔ نیازاحمدخان کی غیرت کے نام پر قتل بارے تحقیقاتی سٹوری پر میڈیا میٹر فار ڈیموکریسی نامی ادارے نے پاکستان بھر کی 67 رپورٹوں میں ان کی رپورٹ کو پہلے انعام کا حقدار قرار دے دیا۔ اس طرح الجزیرہ انگلش ٹی وی کی عالیہ چغتائی اور اسد ہاشم کو مشترکہ رپورٹ پر ڈان نیوزکے رمشاجہانگیر، ٹریبون کے ریاض الحق جبکہ سماء ٹی وی کے حشام ساجدکو دوسرے کٹیکگریز میں ایوارڈ دیے گئے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف صحافی حامد میر نے جیتنے والے صحافیوں میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
