سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ شیرپلم میں نجی اسکول وین اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں چا ربچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں نجی اسکول وین میں سوار چار بچے سمیہ دختر ہارون، سمیرا دختر عبدالغفار،حنا دختر نواب زادہ اور اویس ولد نواب زادہ کوز شیرپلم زخمی ہوگئے جبکہ موٹر سائیکل سوار سلیمان ولد خائستہ محمد اورمیاں سیدو لد سلطان روم ساکنان کالاکلے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امدادکے لئے مٹہ کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
