سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں شدیدبرف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادیِ کالام،ملم جبہ اور میاندم سمیت بالائی علاقوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ سردی کی شدت اور رابطہ سڑکیں بند ہونے سے بالائی علاقوں میں زندگی کا پہیہ جام ہوگیا۔ مینگورہ شہر اور ملحقہ میدانی اور شہری علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وادیِ کالام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی5 اور ملم جبہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Swat
