Swat

پی ایم آر یو فائل ٹریکنگ، ریونیو کیس ڈسپوزل اور سٹیزن پورٹل بارے ٹریننگ شروع

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایت پر پی ایم آر یو فائل ٹریکنگ، ریونیو کیس ڈسپوزل اور سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کی فوری جواب دہی سے متعلق تمام اضلاع میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات آفس کے کانفرنس روم میں فائل ٹریکنگ سسٹم اور ریوینیو کیس ڈسپوزل سسٹم پر یک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات فواد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ مقبول حسین اور ضلع سوات، بونیر اور شانگلہ کی مختلف تحصیلوں کے ریونیو سٹاف، ریڈرز، سٹینوگرافرز اور کمپیوٹر آپریٹرز نے شرکت کی۔ تربیتی ٹیم میں ڈپٹی کوآرڈی نیٹر کیپٹن(ر) زبیر احمد نیازی، ڈپٹی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر عاکف خان، محمد اسلام مہمند انفارمیشن آفیسر، سرور خان ویب ڈویلپر اور ایم آئی ایس منیجر وقار اکبر شامل تھے۔ کیپٹن (ر) زبیر نیازی اور ڈاکٹر عاکف خان نے ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کے لیے وضع کردہ سافٹ ویئر میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایم بی آر اور پی ایم آر یو کے لیے آپشنز موجود ہیں، جن میں کیسوں کی مجموعی تعداد، فیصلہ شدہ کیسوں کی تعداد اور زیر التوا کیسوں کی تعداد موجود ہوگی۔ اس سلسلے میں کوآرڈی نیٹر شاہد محمود نے پی ایم آر یو میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔