سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور برف باری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ کالام، ملم جبہ اور بالائی علاقوں میں ریکارڈ برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ اتوار کو بھی میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالودود کے مطا بق تیس سال بعد کالام اور بالائی علاقوں میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی ہے۔ برف باری کی وجہ سے بالائی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
Swat
