سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ مانڑئی میں خوفناک آتش زدگی میں دو خواتین جاں بحق اور پانچ کمروں پر مشتمل مکان جل کر خاکستر اور ایک کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ اتوار کو بخت روان کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس نے باقی گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نتیجتاً بخت روان کی بہو 28سالہ مسماۃ (ر) زوجہ علیم باچا اور بیٹی 15سالہ مسماۃ (س) جھلس کر جاں بحق ہوگئیں۔ گھرمیں طویلہ میں موجود 5مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے سے پانچ کمروں اور ایک برآمدہ پر مشتمل گھر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ گھر میں موجود ہزاروں سعودی ریال، زیورات اور تمام سامان بھی جل کر راکھ ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے بعد میں آگ پر قابو پاکر جاں بحق افراد کو گھر سے نکل لیا ۔
Swat
