Swat

گورتئی، مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لوٹ لیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)   بنجوٹ کے پہاڑی علاقہ ودانہ گورتئی میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور انہیں لوٹ لیا۔ ہارون الرشید نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات تین مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر میں موجود نقدی، سامان اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او منگلور الطاف حسین کے مطابق مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔