Swat

برہ بانڈئی، شادی شدہ خاتون کی گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ ایس ایچ او کانجو نصیر باچا کے مطابق 23 سالہ مسماۃ (ع) زوجہ حسین جس کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے، نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر کے کمرے میں گلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کرلی۔ نتیجتاً وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی اور رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔