سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پہلی بارخیبر پختونخوا ویمن بیڈمنٹن چمپئن شپ شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر کے 8 اضلاع کی 20 خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ایس پی انوسٹی گیشن اعجاز اعوان اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی خان کاکا نے کیا۔ بیڈمنٹ کے سنگل اور ڈبل مقابلوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا۔ منتظمین کے مطابق ان مقابلوں میں سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، چارسدہ اور صوابی کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پہلے اوردوسرے میچ میں سوات کی ٹیم نے ایبٹ آباد اورپشاور کی ٹیموں کو شکست دے دی۔ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفرعلی خان کے مطابق ان مقابلوں میں پانچ ریکنگ والی کھلاڑی 18 مارچ سے سوات میں شروع ہونے والے چمپئن شپ میں حصہ لے سکیں گی ۔
