Swat

سوات، پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے 25 تا 28 مارچ مہم کا آغاز ہوگا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں پولیو وائرس کی روک تھام اور مکمل خاتمے کے لیے 25 سے 28 مارچ مہم کا آغاز ہورہاہے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ڈی سی آفس سوات میں منعقد ہوا جس میں ضلع سوات کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں، محکمۂ صحت کے متعلقہ افسران اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں 25 مارچ سے شروع ہونے والی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس کے مطابق پورے ضلع میں پانچ سال سے کم عمر کے 478283 بچوں کو پولیو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم کے لیے 1596 ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو 343 علاقائی نگرانوں کی سربراہی میں گھر گھر جاکر بچوں کو ویکسنیٹ کریں گی، تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے پلائے بغیر نہ رہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔