Swat

رنگے کا ائیرپورٹ روڈ پر اپنا ڈیرہ تھا، جہاں وہ اغوا شدہ بچوں کو رکھتا تھا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) عدالت سے سزا پانے والے مجرم اورنگزیب عرف رنگے نے ائیر پورٹ روڈ مینگورہ پر اپنا ڈیرہ بنا رکھا تھا جہاں پر وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے دس سال سے پندرہ سال کی عمر کے بچوں کو اغوا کرکے رکھتا تھا۔بعد میں ان بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا تا تھا۔ اکثر اوقات کئی بچوں کو اس نے کئی سال تک اپنے ساتھ ڈیرہ میں قید رکھا۔ 6 مئی 2016ء کو مینگورہ کے ایک رہائشی نے مینگورہ پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا دو سال اور تین ماہ سے گھر سے غائب ہے۔ اب اس کو کسی نے بتایا ہے کہ وہ رنگے کے ساتھ اس کے ڈیرہ میں قید ہے، جس پر پولیس نے جب چھاپا مارا، تو ڈیرہ سے بچوں کو بازیاب کراکر رنگے کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا اور بعد میں رنگے کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔