سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات نے بھارتی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کی صورت میں پاک فوج کا ساتھ دینے کا عہد کیا۔ ضلع کونسل سوات کو دورزہ اجلاس زیر صدارت نائب ناظم عبدالجبارمنعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع ناظم محمد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے اپنے خطاب میں ضلعی کونسلرز ناہید اختر، شاہد علی خان، ملک فضل ربی، نادر شاہ، انبیہ خان، عبدالمالک، سراج خان، ثناء اللہ فاروقی، راحت علی خان، رفیق الرحمان اور اپوزیشن لیڈر احمد خان، ڈاکٹر بخت ناز نے کہا کہ 4 سالوں میں بجٹ ممبران نے متفقہ طور پر منظورکیا ہے۔ اس میں کوئی امر باقی نہیں رہی۔ وزیر اعظم فنڈز کی تقسیم مشاورت سے کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے افسران آج ضلع کونسل سوات کے دوسرے روز کے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر کونسل اجلاس ان افسران کے دفتر میں منعقدکریں گے۔ کونسل نے انڈیا کی ہٹ دھرمی کی مذمت کی اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہونے کا عزم کیا ۔
