Swat

سوات سمیت صوبے بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال ایک ماہ سے جاری

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت صوبے بھر میں پٹواریوں کی ہڑتال کو ایک ماہ اور ایک ہفتہ ہوگیا۔ صوبہ بھر میں پٹوار خانے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے بند ہیں جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں زمینوں کی خرید و فروخت کی رجسٹریشن نہیں ہورہی۔ اس وجہ سے صوبائی حکومت کو اس دوران کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں انجمنِ پٹواریان و قانون گویان سوات کے صدر خالد خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کی جانب سے پٹواریوں کو بلا وجہ تنگ کرنے اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ کے لئے یکم فروری سے صوبہ بھر میں ان کا تالہ بند ہڑتال جاری ہے۔ آج 8فروری سے یہ ہڑتال ملک گیر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن کے اہلکار ان کو بلا جواز تنگ کرتے ہیں اور ان کو کام کرنے نہیں دیتے۔ ایک پٹواری نے نام شائع نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اس اور اس کے ساتھی پٹواریوں سے محکمہ اینٹی کرپشن سوات کے اہلکار ماہانہ ایک لاکھ روپے سے زیادہ فی پٹواری بھتا طلب کرتے ہیں۔نہ دینے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے، جس سے تنگ آکر ہم نے مجبوراً ہڑتال شروع کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔